روس نے نیا سٹیلتھ بحری جہاز بھارت کے حوالے کر دیا، وصولی کے ایکٹ پر دستخط ہوگئے
ماسکو (اے پی پی) روس نے نیا سٹیلتھ جنگی بحری جہاز بھارت کے حوالے کر دیا۔ روس پہلے ہی اس قسم کے دو جنگی بحری جہاز بھارتی نیوی کے حوالے کرچکا ہے۔ اسلحہ برآمد کرنے والی روس کی سرکاری کمپنی ”روس ایرون ایکسپورٹ“ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق روس اور بھارت کے اعلیٰ حکام نے تقریب میں سٹیلتھ فریگیٹ کی وصولی کے ایکٹ پر دستخط کئے۔ روس اور بھارت نے 2006ءمیں بھارتی نیوی کیلئے تین گائیڈڈ میزائل بردار فریگیٹس کی تیاری کے 1.6 ارب ڈالر مالیت کے معاہدہ پر دستخط کئے تھے۔