بجلی ایک روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی، فیصلہ آج ہو گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں مزید ایک روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا آج سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر فیصلہ کرے گی۔ نیپرا کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مئی کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مئی کے مہینے میں فرنس آئل پر ساڑھے 35 فیصد بجلی پیدا ہوئی جس سے ایک یونٹ 16 روپے 16 پیسے میں تیار ہوا بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے ای ایس سی پر نہیں ہو گا۔