جاں بحق ڈی سی کوئٹہ عبدالمنصور کیلئے تمغہ¿ جرا¿ت کا اعلان: چودھری نثار ڈاکٹر عبدالمالک کی اہلخانہ سے تعزیت
کوئٹہ (اے پی پی) وفاقی حکومت نے کوئٹہ کے واقعات میں جاں بحق ہونیوالے ڈپٹی کمشنر عبدالمنصور کیلئے تمغہ جرا¿ت کا اعلان کرتے ہوئے تمام متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہارکیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نثارعلی خان نے کوئٹہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مجموعی حالات کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ ڈی سی کوئٹہ عبدالمنصور کاکڑ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام کے تحفظ اور قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا حکومت شہید عبدالمنصور کاکڑ کی خدمات کی معترف ہے اور وفاقی حکومت کی جانب سے شہید ڈپٹی کمشنر کو تمغہ جرا¿ت دیا جائیگا جبکہ انکے بچوں سمیت تمام متاثرین کے خاندانوں کیلئے وفاقی حکومت خصوصی پیکیج دیگی۔