میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی نڑاد امریکی گلوکار بوھمیا نے سگریٹ اور شراب نوشی سے توبہ کر لی ہے۔ خبریں ہیں کہ معروف سنگر ابرار الحق نے بوھمیا کی زندگی میں آنے والی اس حیرت انگیز تبدیلی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بوھمیا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے بتایا کہ ابرار الحق کے ساتھ ملاقات کرکے انھیں کیسے اپنی زندگی میں بہتر تبدیلی لانے کا موقع ملا۔ اپنی فیس بک پوسٹ میں بوھمیا نے لکھا کہ ابرار الحق کے ساتھ خوشگوار ملاقات کے بعد انہوں نے شراب اور سگریٹ نوشی کو ترک کر دیا ہے۔ میں سر ابرار الحق کا بہت شکر گزار ہوں، اگر میں ایسا کر سکتا ہوں تو کوئی بھی کر سکتا ہے۔
آزاد کشمیر کی احتجاجی تحریک اور میڈیا کی حدود
May 15, 2024