زرعی تحقیقاتی کونسل ہارٹیکلچر سمیت تمام زرعی اجناس کی پیداوار بڑھانے کیلئے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے:ڈاکٹر منیر گورائیہ
اسلام آباد (این این آئی)پی اے آر سی کے سینئر سائنسدان ڈاکٹر منیر گورائیہ نے کہا کہ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) ہارٹیکلچر سمیت تمام زرعی اجناس کی پیداوار بڑھانے کیلئے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے۔ زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے متعلقہ اداروں میں تعاون کو بڑھانے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی اے آر سی ہارٹیکلچر سمیت تمام بڑی فصلوں کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے تصدیق شدہ بیج اور پودوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کاشتکاروں سے تعاون کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے تمام متعلقہ اداروں سے روابط کو بڑھایا جا رہا ہے۔