ملتان کے 100 سکو لو ںمیں صاف پانی پلانٹس دسمبر تک مکمل فعال ہو جائینگے: ڈی سی نادر چٹھہ
ملتان (نمائندہ نوائے وقت )ڈ پٹی کمشنر نا در چٹھہ نے کہا ہے کہ شہریو ں کو صاف پا نی کی فر اہمی یقینی بنانے کیلئے 100 سر کا ری سکو لو ں میں جد ید آ ر او واٹر پیو ر ی فیکیشن پلا نٹس کے قیام کا منصوبہ اختتامی مر احل میں ہے ۔ 87 سر کا ری سکو لو ں میں جد ید واٹر پیو ر ی فیکیشن پلا نٹس مکمل فعا ل ہو چکے ہیں جس سے شہر ی اور ہزا رو ں طلبا ء بیک وقت پینے کا صا ف پا نی حا صل کررہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ما ہ دسمبر تک تما م 100 سکولو ں میں عوام کیلئے صا ف پا نی کے پلا نٹس مکمل طور پر چا لوہو جا ئیں گے ۔ان خیا لا ت کااظہا ر انہو ں نے گز شہ روز سر کٹ ہا ئوس میں 100 مخصوص سرکا ر ی سکو لو ں کے سربراہا ن اور محکمہ تعلیم کے افسرا ن کے اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔چیف ایگز یکٹیو آ فیسر ایجو کیشن اتھا رٹی رئیس احمد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈ پٹی کمشنر ملتا ن نا در چٹھہ نے کہا کہ ملتان کا زیرزمین پا نی تیز ی سے آ لو دہ ہو رہا ہے جس کے با عث ہیپا ٹا ئٹس سمیت خطر نا ک بیما ریو ں جنم لے رہی ہیں ۔ضلعی انتظا میہ نے اپنے وسائل سے 1 سا ل قبل اس انقلا بی منصو بے کی بنیاد رکھی جس کے تحت شہر کے مختلف علاقو ں میں سرکا ر ی سکو لوں کو چنا گیا اور ان میں وا ٹر پیو ر ی فیکیشن پلا نٹس قا ئم کئے گئے ۔انہو ں نے کہا کہ ان جدید آر او پلا نٹس سے سکو ل اوقات میں طلبا ء جبکہ 24 گھنٹے عو ام بھی پا نی حا صل کررہے ہیں ۔اگلے مر حلے میں شجاع آ با د اور جلالپو ر پیر وا لا میں بھی سر کا ری سکو لو ں میں پلا نٹس قائم کئے جا ئیں گے ۔نا در چٹھہ نے مزید کہا کہ سکو ل سربراہان اس منصو بے کو صد قہ جا ریہ سمجھتے ہو ئے احسن طر یقے سے پلا نٹس کو چلا ئیں اور علاقہ کے معززین پر مشتمل انتظا می کمیٹیا ں بھی تشکیل دیں ۔