تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا : شاہد خا قا ن

مانسہرہ(صباح نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک معیاری تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت اربوں ڈالر کی تجارت اسی علاقے سے ہوگی۔وہ ہفتہ کو ضلع مانسہرہ میں شوگران کے مقام پر کاغان میموریل سکول کی سالانہ تقریب میں اساتذہ اور والدین سے خطاب کررہے تھے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی کردار سازی میں معیاری تعلیم اہم عنصر ہے،طالب علم کامیابی کے لئے محنت اور جانفشانی کو اپنا شعار بنائیںاور نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں صحت مند توازن پیدا کریں علاوہ ازیںوزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے غیر سرکاری اداروں کا کردارمسلمہ ہے اور حکومت فلاحی سرگرمیوں میں مصروف این جی اورز کو ہر ممکن سہولت و مدد فراہم کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز چارسدہ کے مختصر دورے کے موقع پرتہمینہ درانی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام’’ دارلرحمت میڈیکل کمپلیکس‘‘ کے نئے بلاک کا افتتاح کرنے کے بعدمختصر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔