سکول سربراہان کو بچوں کے روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ لینے کی ہدایت

خانیوال (خبرنگار) حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے سرکاری سکول سربراہان کو مراسلوں کے ذریعے ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ سکول کے بچوں کا روزانہ ہر مضمون کا ٹیسٹ لیں اور اس کی رپورٹس بچوں کے والدین اور حکومت کو بھی بھجوائی جائیں۔ بچوں کا تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔