سافٹ وئیر کمپنیز کے سربراہان کا طلباءکیلئے انڈسٹری میں مواقع فراہم کرنے کا عزم

سافٹ وئیر کمپنیز کے سربراہان کا طلباءکیلئے انڈسٹری میں مواقع فراہم کرنے کا عزم

لاہور(لیڈی رپورٹر)انڈسٹریل لائزون کمیٹی نے کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس میں معروف سافٹ ویئر کمپنیوں کے سربراہان کی میزبانی کی۔ سافٹ ویئر انڈسٹری ٹائٹنز کے ساتھ اس فقید المثال تقریب میں ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر، ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس، پروفیسر ڈاکٹر سید اسد حسین، رجسٹرار کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسرڈاکٹر سجاد اے مدنی اور ہیڈ آف کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر فاروق احمد نے بھی شرکت کی۔ سافٹ وئیر کمپنیوں کے سربراہان نے کامسیٹس یونیورسٹی میں ایک ” سٹوڈنٹ چیپٹر“قائم کرنے کا عزم کیا جس کا مقصد طلباءمیں سافٹ ویئر کے حوالے سے سرگرمیوں کو آگے بڑھانا ہے۔ اس موقع پر سافٹ ویئر کمپنیوں کے سربراہان کی جانب سے طلباءکیلئے ٹریننگ اور انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے کا بھی عہد کیا گیا۔