پی آئی ٹی بی سٹاف کیلئے انفارمیشن سکیورٹی کے موضوع پر تربیتی سیشن


لاہور(نیوز رپورٹر)پی آئی ٹی بی ہیومن ریسورس ونگ اور پی آئی ٹی بی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے زیرِ اہتمام ارفع ٹاور میں ورک پلیس ایسینشئلز پروگرام کے تحت پی آئی ٹی بی سٹاف کی مہارتوں کو پروان چڑھانے اور انہیں جدید ترین انتظامی تکنیکوں سے آشنا کرنے کیلئے 'انفارمیشن سکیورٹی کے طریقہ کار' پر تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کہا کہ ایسے تربیتی سیشن آئی ٹی وسائل اور سروسز کے محفوظ استعمال و آپریشنز کیلئے ضروری معلومات کے حصول اور آگاہی کیلئے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔ڈائریکٹر ایچ آر احمد عدیل سرور نے کہا کہ مستقبل میں ایسے مزید سیشنز منعقد کروائے جائیں گے۔