علی گڑھ پبلک سکول وکالج : یوم والدین ، تقسیم انعامات کی تقریب

علی گڑھ پبلک سکول وکالج : یوم والدین ، تقسیم انعامات کی تقریب


لاہور ( سپیشل رپورٹر) ملک کے معروف تعلےمی واقامتی ادارے علی گڑھ پبلک سکول وکالج مانگامیںپرنسپل ادارہ سکواڈرن لیڈر (ر) ایم قاسم قاضی کی زیر نگرانی یوم والدین اور تقسیم انعامات کی عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس تقریب میں سی ایس آرپاکستان سٹیٹ آئل رانامحمد ادریس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر مہمانان گرامی میںمنیجر ایچ آر( او جی ڈی سی ایل) عبدالرازق خٹک ،ضیااللہ چودھری (قرشی فاﺅنڈیشن)،ڈاکٹر طاہرہ مغل(ریکٹر ایمپیرئل کالج آف بزنس سٹڈیز لاہور)،ڈاکٹر منور مرزا(سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، محسن اسد سابق فیڈرل سیکرٹری وسابق ریجنل چیف وفا قی محتسب لاہور ، سکواڈرن لیڈر(ر) عبدالنعیم خان سابق پرنسپل علی گڑھ پبلک سکول و کالج مانگا نے بطورخاص شرکت کی۔ وطن سے محبت کے اظہار کیلئے جونیر سکول کے بچوں نے ایک خوبصورت ملی نغمہ بھی پیش کیا ۔ پی ٹی شواور جمناسٹک شو نے تو سما ں با ندھ دیا۔ حاضرےن داد دیے بغیر نہ رہ سکے ۔ پرنسپل ایم قاسم قاضی نے سالانہ سکول رپورٹ پیش کی اور تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کے صدر جی اے صابری نے معزز مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور نیوعلی گڑھ یونیورسٹی کے بابت حاضرین کوآگاہ کیا۔ پروگرام کے آخر میں اعلیٰ کارکردگی دکھا نے والے طلباءمیںانعامات تقسیم کیے گئے۔ ہاو¿سز کے درمیان مقابلہ جات کی بنیاد پر جیتنے والے ہاوس کے بچوںکو ٹرافی دی گئیں۔ سپورٹس ٹرافی کا حقدار علامہ اقبال ہاوس ٹھہرا کر یکڑ بلڈنگ ٹرافی سرسید ہاوس ،اکڈیمک ٹرافی علامہ اقبال ہاوس اور سب سے بڑی قائداعظم ٹرافی علامہ اقبال ہاوس حقدار ٹھہرا ۔ مہمان خصوصی نے اپنے اظہار خیال میں اعلی کارکردگی دکھانے والے بچوں کی کردار سازی اور علی گڑھ پبلک سکول وکالج کی کاوشوں کوسراہااور نیو علی گڑھ یونیورسٹی کے قیام کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔