پنجاب جاب سینٹرز پورٹل عوام کیلئے روزگار کے حصول کا آن لائن پلیٹ فارم 


لاہور ( نیوز رپورٹر) پاکستان بھر میں ضلعی سطح پر ملازمتوں کے حصول کیلئے پی آئی ٹی بی نے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کیلئے آن لائن پلیٹ فارم وضع کیا ہے جس کا مقصد آجروں، پروموٹرز، ایمپلائمنٹ ایکسچینج ایجنسیوں اور ورکرز، ملازمت کے متلاشیوں اور شہریوں کے درمیان رابطہ قائم کرنا ہے۔اگست 2022 سے اب تک اس پورٹل کے تحت ساڑھے 12 ہزار سے زائد ورکرز رجسٹریشن کروا چکے ہیں جبکہ سسٹم پر دستیاب ملازمتوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہے۔اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین سید بلال حیدر نے کہا کہ جاب سینٹر پورٹل عوام کیلئے روزگار کے حصول میں آسانی پیدا کرے گا جبکہ صنعتکاروں کیساتھ ساتھ آجر بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔