انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے 78 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول
لاہور ( سپیشل رپورٹر) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کیلئے وضع کردہ آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے تحت ابتک پنجاب کے سرکاری کالجوں میں ایف اے، ایف ایس سی، آئی سی ایس و دیگر پروگراموں میں داخلوں کیلئے 78 ہزار 4 سو سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ۔تاحال آئی سی ایس کیلئے 27 ہزار 9 سو، پری میڈیکل کیلئے 19 ہزار 8 سو، ایف اے کیلئے 19 ہزار، پری انجینئرنگ کیلئے 5 ہزار 8 سو، آئی کام کیلئے 5 ہزار 1 سو سے زائد طلباءنے اپلائی کیا۔
میٹرک سپلیمنٹری امتحانات ،سنگل فیس کیساتھ داخلہ بھجوا نے کی آج آخری تاریخ
لاہور(سپیشل رپورٹر) میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات میں شرکت کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ۔لاہور بورڈ کے میٹرک کے دوسرے سالانہامتحانات6 اکتوبر سے شروع ہونگے۔امیدوارآج تک سنگل فیس کےساتھ داخلہ بھجوا سکیں گے۔ ڈبل فیس کےساتھ 16 ستمبر اور ٹرپل فیس کے ساتھ 19 ستمبر تک داخلہ فارم وصول کئے جائیں گے۔