پی آئی ٹی بی کے زیراہتمام ارفع ٹاور میں یوم آزادی تقریب

لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب آئی ٹی بورڈ کے زیر اہتمام ارفع ٹیکنالوجی پارک میں جشن آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں نے کی۔تقریب میں چیئرمین پی آئی ٹی بی علی سرفراز حسین‘ ڈائریکٹر جنرل فیصل یوسف‘ ڈائریکٹر جنرل ساجد لطیف، ڈائریکٹر جنرل وقار قریشی سمیت سٹاف کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر وطن عزیز کو خوشحال‘ ترقی اور امن کا گہوارہ بنانا ہے۔تقریب میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور پودے بھی لگائے گئے۔