گورنمنٹ گرلز کالج ٹاؤن شپ :75ویں جشن آزادی ،ملی نغموں ،تقاریر اور ٹیبلوز کا اہتمام 

لاہور(سپیشل رپورٹر )گورنمنٹ گرلز کالج ٹاؤن شپ میں 75ویں جشن آزادی کے سلسلہ میں ملی نغموں ،تقاریر اور ٹیبلوز کا اہتمام کیا گیاجشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منانے کیلئے کالج کی مختلف ڈسپلن کی طالبات نے بھرپور طریقے سے تقریب میں حصہ لیاطالبات نے اپنے شہداء ،ہیرو ز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیے۔
طالبات نے اپنی تقاریر میں ملکی ترقی خوشحالی اور درپیش مسائل بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔