پنجاب کے عوام نے لوٹوں کو مسترد کر دیا :سجاد مہیس

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سجاد مہیس نے اپنے دفتر کارکنوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام نے اپنے ضمیر کی آواز پر لوٹوں کو مسترد کر دیا ہے اور کامیابی کا سہرا پی ٹی آئی کے سر پر باندھ دیا ہے ۔پی ٹی آئی کی کامیابی دیکھ کر جعلی حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے ہم اسے بھاگنے نہیں دیں گے ملک کے مسائل کا واحد حل الیکشن ہے تاکہ قوم اپنے حکمران خود منتخب کر سکے اور ملک کی جان چوروں سے چھوٹ جائے.