ای روزگار تربیتی پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے آن لائن کلاسز شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس کی جانب سے نوجوانوں کو باعزت آن لائن روزگار فراہم کرنے کیلئے ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا گیا جبکہ آن لائن کیمپس کلاسز کا آغاز دستاویزات کی تصدیق کے بعد کیا جائیگا۔اس مرحلے میں پنجاب بھر سے 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ 13 ہزار سے زائد امیدوارں نے آن لائن کورسز جبکہ 7 ہزار نوجوانوں نے آن کیمپس کلاسز میں داخلہ لینے کو ترجیح دی۔صوبہ بھر سے پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے بے روزگار نوجوان ٹیکنیکل، کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ، کری ایٹو ڈیزائن، ای کامرس و دیگر شعبوں میں تربیت حاصل کر سکیں گے۔