ارفع ٹاور میں پی آئی ٹی بی ،گلگت بلتستان پولیس میں مفاہمتی یادداشت

لاہور ( نیوز رپورٹر) ارفع ٹاور میں ڈرائیونگ کلچر کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کیلئے پی آئی ٹی بی اور گلگت بلتستان پولیس میں مفاہمتی یادداشت طے پا گئی۔ پی آئی ٹی بی گلگت بلتستان پولیس کیلئے ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم وضع کریگا۔ایم او یو پر ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی سید قاسم افضال اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہیڈ کوارٹرز افضل محمود بٹ نے دستخط کئے ۔اس موقع پر  پنجاب آئی ٹی بورڈ کی ٹیم نے ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال کے حوالے سے گلگت بلتستان پولیس کو ضروری تربیت فراہم کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی افضل محمود بٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام لائسنسنگ سینٹرز پر یہ سسٹم نصب کیا جائیگا تاکہ لائسنس کا اجراء ، تجدید، جعلی، ڈپلیکیٹ، منسوخ اور ایکسپائرڈ لائسنس کی نشاندہی کی جا سکے۔