ی پے پنجاب ایپ سے محصولات کی وصولی 90 ارب سے تجاوز کر گئی


لاہور(نیوز رپورٹر)شہریوں کی سہولت کی خاطر ٹیکسوں کی ادائیگی کیلئے وضع کردہ ای پے پنجاب موبائل ایپ سے محصولات کی وصولی 90 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ڈائون لوڈز ایک ملین اور آن لائن ٹرانزیکشنز ایک کروڑ 70 لاکھ سے بڑھ گئی۔ ای پے ایپ کے ذریعے سیلز ٹیکس کی مد میں 57 ارب‘ پراپرٹی ٹیکس 9 ارب ‘ٹوکن ٹیکس ساڑھے 11 ارب‘ ٹریفک چالان 4ارب جبکہ موٹر ویکل ٹرانسفر کی مد میں حکومت پنجاب کو 44 کروڑ روپے سے زائد وصول ہوئے ہیں۔ای پے پنجاب محکمہ خزانہ پنجاب اور پی آئی ٹی بی کا مشترکہ منصوبہ ہے جس کے ذریعے 10 محکموں کے 23 محصولات بشمول ٹوکن ٹیکس‘ پراپرٹی ٹیکس‘ ٹریفک چالان و دیگر ادائیگیاں ایک کلک پر کی جا سکتی ہیں۔