چیئرمین پی آئی ٹی بی کاای خدمت مرکز لودھراں کی سائٹ کا دورہ 

چیئرمین پی آئی ٹی بی کاای خدمت مرکز لودھراں کی سائٹ کا دورہ 


لاہور (نیوز رپورٹر)چیئرمین پی آئی ٹی بی آصف بلال لودھی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز لودھراں کے ہمراہ ای خدمت مرکز لودھراں کی سائٹ کا دورہ کیا اور منصوبے کی تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا۔چیئرمین آصف بلال لودھی نے محکمہ بلڈنگ اور پی آئی ٹی بی کی کور ٹیم کو جاری منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ منصوبے سے لودھراں کے عوام ای خدمت مرکز لودھراں میں ایک ہی چھت تلے متعدد خدمات حاصل کر سکیں گے۔ اس موقع پر آصف بلال لودھی نے ای خدمت مرکز لودھراں کی بروقت تکمیل کیلئے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔