آن لائن ای پے کے ذریعے 80 ارب سے زائدٹیکس وصول 

 لاہور (نیوز رپورٹر)پی آئی ٹی بی کے محکمہ خزانہ پنجاب کیلئے وضع کردہ سرکاری ادائیگیوں کے آن لائن نظام ای پے پنجاب کے ذریعے صوبائی حکومت کو  80 ارب روپے سیزائد ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول ہو چکا ہے۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی آصف بلال لودھی کی زیر صدارت ایک جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ای پے سے آن لائن ٹرانزیکشنز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہو چکیں جبکہ حکومت کو سیلز ٹیکس کی مد میں 50 ارب‘ ٹوکن ٹیکس کی مد میں ساڑھے11 ارب ‘پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 9 ارب اور ٹریفک چالان کی مد میں ساڑھے 3 ارب سے زائد ریونیو وصول ہو چکا ہے۔ای پے پنجاب کے ڈائون لوڈز2 ملین  جبکہ ایپ کے ذریعے  ٹرانزیکشنز ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئیں۔