طڈی جی پی آئی ڈیا کی ریٹائرڈ پروٹوکول آفیسر شہباز ظفر کے اعزاز میں پارٹی 

لاہور (نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سجیلا نوید نے ریٹائر ہونیوالے پروٹوکول آفیسر شہباز ظفر کوالوداعی پارٹی دی۔ ڈائریکٹر جنرل اور دیگر افسران نے انکی شاندار کارکردگی اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور دیگر سٹاف ممبران کو تلقین کی کہ وہ بھی محنت کو اپنا شعار بنائیں اور ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔ تقریب کے اختتام پر سٹاف ممبر کو پھولوں کے گلدستے،شیلڈ زاور تحائف بھی دئیے گئے۔