سینیٹر کامل علی آغا  کا رضائے المصطفیٰ چودھری  کے بھائیوں وفات پر تعزیت کا اظہار

لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے پاکستان مسلم لیگ ضلع ساہیوال کے صدر اور مسلم لیگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری رضائے المصطفیٰ چودھری کے بھائیوں کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیاہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تبارک تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں بلند ترین مقام عطا فرمائے اور مرحومین کے لواحقین کو اس عظیم صدمہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔