نوجوانوں کو باعزت آن لائن روزگار کیلئے ای روزگار ٹریننگ پروگرام  کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری

لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس کی جانب سے نوجوانوں کو باعزت آن لائن روزگار فراہم کرنے کیلئے ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے میں آن کیمپس ٹریننگ کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔ خواہشمند افراد ای روزگار ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ پنجاب بھر سے پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے بے روزگار نوجوان ٹیکنیکل، کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ اور کری ایٹو ڈیزائن کے شعبوں میں آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ تربیتی پروگرام میں داخلہ لینے کیلئے عمر کی بالائی حد 35 سال ہے جبکہ کم سے کم سولہ سالہ کی تعلیم رکھی گئی ہے۔ اب تک 35 ہزار سے زائد طلباء تربیت مکمل کر کے انٹرنیٹ سے تقریباً ساڑھے 3 ارب روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں۔آن لائن اپلائی کرنے کا ایڈریس یہ ہے۔ www.erozgaar.pitb.gov.pk۔