iاپوزیشن کی گیدڑ بھبکیوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں :رانا عارف مشتاق
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا عارف مشتاق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی گیدڑ بھبکیوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔حکومت کے اتحادیوں کی مہمان نوازی کو اپنی کامیابی سمجھنے والی اپوزیشن کسی خوش فہمی میں مبتلاء ہے۔ ان کی یہی خوش فہمی انہیں لے ڈوبے گی۔ اب بھی ناسمجھ اپوزیشن کے مقدر میں منہ کے بل ہی گرنا لکھا ہے۔