انڈسٹریل اعظم چوک ، بادشاہ چوک پرتجاوزات سے ٹریفک مسائل ،اعلیٰ حکام نوٹس لیں:مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرفیروزپور روڈ

لاہور (کامرس رپورٹر) مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز فیروز پور روڈ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ عطا بخش روڈ بنک سٹاپ آف 17 کلومیٹر فیروز پور روڈ پر انڈسٹریل میں اعظم چوک اور بادشاہ چوک پر سارا دن رکشہ، ریڑھی بان جو کہ فروٹ یا کھانے پینے کی اشیاء لے کر روڈ کی سائیڈوں پر جمع ہوجاتے ہیں جس سے ہیوی قسم کی ٹریفک جام کا مسئلہ رہتا ہے۔ ہمارے کئی بار کہنے پر بھی یہ رکشہ ریڑھی بان باز نہیں آتے۔ اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے جلد از جلد نوٹس لے کر اس ایریا میں رکشہ ریڑھی بان کے خلاف آپریشن کیا جائے۔