ای پے کے ذریعے ٹریفک چالان کی آن لائن وصولی کا آغاز 

لاہور(نامہ نگار) پنجاب بھر میں ٹریفک چالان کی ای پے کے ذریعے آن لائن وصولی کا آغاز ہو گیا۔ اب پنجاب کے تمام 36 اضلاع کے شہری موبائل فون کے ذریعے ٹریفک چالان ایک کلک پر جمع کرا سکیں گے۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی محمد آصف بلال لودھی کی زیرصدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ چیئرمین آصف بلال لودھی کا کہنا تھا کہ ٹریفک چالان کی آن لائن ادائیگی سے شہریوں کو وقت کی بچت اور قطاروں سے نجات ملے گی۔ای پے پنجاب سے 10محکموں کے 21 محصولات آن لائن ادا کئے جا سکتے ہیں۔