جب تک لاہور پی ایس ایل نہیں جیتے گا تب تک شادی نہیں کرونگا رواں سال ہو گی : انضمام الحق

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان انضمام الحق نے قذافی سٹیڈیم میں انوکھا پلے کارڈ لیکر آنے والے نوجوان جوڑے پر تبصرہ کیا ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ ’اس سیزن میں لاہور قلندرز کی جو پرفارمنس چل رہی ہے، اْس حساب سے لگتا ہے کہ رواں سال ہی اس جوڑے کی شادی ہوجائیگی۔ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے میچ کے دوران نوجوان جوڑاپلے کارڈ لے کر سٹیڈیم پہنچا۔پلے کارڈ پر لکھا کہ جب تک لاہور قلندرز پی ایس ایل کا ایونٹ نہیں جیتے گی میں شادی نہیں کروں گا۔