محمد آصف بلال لودھی نے چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ کا چارج سنبھال لیا

لاہور (نیوز رپورٹر)محمد آصف بلال لودھی نے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ان کا تعلق پاکستان سول سروسز کے 28ویں کامن سے ہے اور وہ ملک کے اہم ترین اداروں اور شعبوں میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان اور کمشنر بلتستان ڈویژن بھی رہ چکے ہیں۔ بطور کمشنر لاہور اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے اہم اقدامات کیے تھے۔ وہ سیکرٹری خوراک پنجاب اور سیکرٹری واپڈا کے طور پر خدمات سر انجام دینے کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔