اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے کے حادثے کی فرضی فل سکیل ہنگامی مشق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گذشتہ روز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے کے حادثے کی فرضی فل سکیل ایئرپورٹ ہنگامی مشق کا انعقاد کیا۔اس کا مقصد کرائسز اینڈ ایمرجنسی رسپانس پلان کی آپریشنل تیاری اور حصہ لینے والے ریسکیو اور طبی خدمات کے اداروں کی ردعمل کو جانچنا تھا۔ یہ مشق دو سال میں ایک بار انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کے معیاراور تجویز کردہ طریقوں کے مطابق کی جاتی ہے مہمان خصوصی جناب حامد عمران ڈپٹی کمشنر اٹک نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون، کاوشوں اور ٹیم ورک کو سراہا۔پی سی اے اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمدنعمان، سی ایس او ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس  احسن اللہ، ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر عبدالرحمان، ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو راولپنڈی ڈاکٹر خالد جنجوعہ سمیت دیگر نے بھی اس مشق کا مشاہدہ کیا۔