آئی ٹی بورڈ ،پی آئی اے میں تمام نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے ایم او یو پر دستخط 

راولپنڈی(اکمل شہزاد سے)پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پی آئی اے میں تمام نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے ایم او یو پر دستخط کر دیئے گئے، معاہدے کے تحت پی آئی اے کے دفاتر میں پیپرز کا استعمال ختم کر کے آئی ٹی کے ذریعے تمام کام سر انجام دینے کیلئے معاہد ہ طے پا گیا، معاہد ے کے تحت ای نوٹنگ ، ای دستخط، ای ریکارڈ روم اور ای میٹنگ شیڈول جاری کیا جائے گا۔