پنجاب کی طرز پر خیبر پی کے میں بھی ای سٹیمپنگ نظام نافذ ہو گا

پنجاب کی طرز پر خیبر پی کے میں بھی ای سٹیمپنگ نظام نافذ ہو گا

لاہور ( کامرس رپورٹر) جعلی اور بوگس سٹامپ پیپرز کے خاتمے کی خاطر پنجاب کے بعد خیبر پی کے میں بھی ای سٹیمپنگ سسٹم نافذ کیا جائیگا،اس حوالے  سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور بورڈ آف ریونیو، خیبر پی کے کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی تقریب ارفع ٹاور میں منعقد ہوئی۔ ایم او یو پر چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور ‘سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پی کے سید ظفر علی شاہ اور ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، کے پی کے عمارہ خان نے دستخط کئے ۔ تقریب میں ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ چیئرمین اظفر منظور نے کہا کہ پنجاب میں ای سٹیمپنگ سسٹم کے تحت اب تک 244 ارب روپے ریونیو اکٹھا ہو چکا ہے۔اب تک  1 کروڑ 11 لاکھ سے زائد ای سٹامپ پیپرز جاری کئے جا چکے ہیں۔ پی آٹی بی کی معاونت سے خیبر پی کے میں یہ نیا نظام 31 مئی 2022 تک نافذ کر دیا جائیگا۔