پنجاب آئی ٹی بورڈ اور کوڈ فار پاکستان میں مفاہمتی یادداشت طے 

لاہور ( کامرس رپورٹر) ارفع ٹاور میں منعقدہ تقریب میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور کوڈ فار پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی۔ ایم او یو پر چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور کوڈ فار پاکستان کی کنٹری ہیڈ ثمینہ رضوان نے دستخط کیے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی عادل اقبال سمیت دونوں اداروں کے سینئر افسران شریک ہوئے۔ایم او یو کے تحت عوامی خدمات کے فروغ اور ماسٹر ڈیٹامینجمنٹ فریم ورک میں بہتری لائی جائے گی۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے کہا کہ آئی سی ٹی پر مبنی منصوبوں نے حکومت اور شہریوں کے درمیان فاصلے ختم کر دیئے ہیں۔پی آئی ٹی بی کے جدید منصوبوں سے شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا ہوئی ہیں۔کوڈ فار پاکستان کی کنٹری ہیڈ ثمینہ رضوان نے کہا کہ عوامی سہولیات میں بہتری لانے کیلئے پی آئی ٹی بی کے ساتھ مل کر کام کریں گے