دوحہ میں طالبان کے یورپی یونین نمائندوں سے مذاکرات 

کابل (نوائے وقت رپورٹ) امارات اسلامیہ قطر میں سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ طالبان وفد اور یورپی یونین نمائندوں کے درمیان دوحہ میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغان معاشی و سیاسی اور انسانی مسائل پر بات چیت کی گئی۔