دبئی ایکسپو ، 20 سٹارٹ اپس پنجاب کی نمائندگی کرینگے:راجہ یاسر ہمایوں

لاہور (سٹاف رپورٹر)16 نومبر سے 28 نومبر تک دبئی ایکسپو میں صوبے کے 20  سٹارٹ اپس پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔ سٹارٹ اپس کے انتخاب اور سرمایہ کاروں کے ساتھ رابطے کیلئے سٹارٹ اپ پنجاب پورٹل پی آئی ٹی بی نے وضع کیا۔ یہ بات صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و آئی ٹی راجہ یاسر ہمایوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ تقریب میں چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف بھی شریک ہوئے۔ راجہ یاسر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جلد دبئی میں سٹارٹ اپس پنجاب پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ سٹارٹ اپس کی رجسٹریشن کیلئے درخواستیں پورٹل پر وصول کی گئیں۔311 میں سے 20 سٹارٹ اپس کو شرکت کیلئے منتخب کیا گیا۔پی آئی ٹی بی ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔راجہ یاسر کا کہنا تھا کہ سٹارٹ اپس عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے اپنے آئیڈیاز پیش کریں گے۔