خاتون کی نعش برآمد، 60،40 سالہ نامعلوم شخص کی نعشیں سپردخاک، ورثاء کی تلاش
لاہور، فیروزوالا( نامہ نگار)راوی کنارے سے30سالہ خاتون کی لاش ملی ہے۔ ورثا اے ایس آئی تھانہ شاہدرہ تسلیم سلطان سے فون03044444827 پر رابطہ کریں۔مختلف علاقوں سے ملنے والی نعشیں جن میں میو ہسپتال سے ملنے والی 60 سالہ نامعلوم شخص کی نعش، دریائے راوی سگیاں پل سے ملنے والی 40 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ناقابل شناخت اور فضل پارک بیگم کورٹ سے ملنے والے 37 سالہ نامعلوم شخص کی نعش سمیت 3 افراد کی نعشوں کو عبیر ویلفیئر ٹرسٹ نے لاوارث قرار دے کر سپرد خاک کر دی ہے۔ ورثاء عبیر ویلفیئر ٹرسٹ 97 جی ٹی روڈ شاہدرہ لاہور سے رابطہ کریں۔فون نمبر 042-37911197۔