پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ آبپاشی پنجاب کے درمیان معاہدہ

لاہور(نیوز رپورٹر)محکمہ آبپاشی پنجاب میں ای پرکیورمنٹ سسٹم کے نفاذ اور ای لائبریری کے قیام کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ آبپاشی پنجاب کے درمیان معاہدے طے پا گئے۔ ارفع ٹاور میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر آبپاشی محمد محسن خان لغاری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سیکرٹری آبپاشی پنجاب سیف انجم‘ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور‘ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف ودیگر سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔معاہدوں کے مطابق پی آئی ٹی بی کے محکمہ آبپاشی پنجاب کیلئے وضع کردہ ای پروکیورمنٹ سسٹم کے تحت شفافیت اور کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے مینوئل خریداری کے عمل کو خود کار اور پیپر لیس بنایا جائے گا۔