انٹرپرینیورشپ ایکوسسٹم کے فروغ کیلئے سٹارٹ اپس کی رجسٹریشن کا آغاز 

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب میں انٹرپرینیورشپ ایکوسسٹم کے فروغ کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ‘ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور ٹیوٹا کے اشتراک سے وضع کردہ سٹارٹ اپ پنجاب پورٹل پر سٹارٹ اپس کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ ارفع ٹاور میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور‘چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا رائے منظور ناصر‘سی ای او پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ڈاکٹر ارفع اقبال‘ڈی جی ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف‘اے ڈی جی پی آئی ٹی بی صائمہ شیخ و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ رجسٹریشن کیلئے سٹارٹ اپس 7اکتوبر تک سٹارٹ اپ پنجاب پورٹل پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں جبکہ 20منتخب سٹارٹ اپس کو دبئی ایکسپو میں شریک ہونے اور اپنی سروسز اور مصنوعات کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملے گا۔