ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے ڈے کیئر سنٹر میں گرین پاکستان ڈے کا انعقاد

ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے ڈے کیئر سنٹر میں گرین پاکستان ڈے کا انعقاد

لاہور( کامرس رپورٹر)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے شعبہ ہیومن ریسورس کے زیراہتمام ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے ڈے کیئر سنٹر میں گرین پاکستان ڈے منایاگیا جس کا مقصد بچوں میں وطن سے محبت اور ماحول سے متعلق آگاہی اور جذبہ پیدا کرنا تھا۔ سبز اور سفیدکپڑوں میں ملبوس تقریب میں شریک بچوں نے کلین اینڈ گرین پاکستان سے متعلق خوبصورت پلے کارڈ اور پوسٹر ڈیزائن کئے اور جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔