بہتر  فیصلوں پردنیاعمران خان کی معترف :ہمایوں اختر 

لاہور( نیوزرپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ کرونا میںوزیر اعظم عمران خان کے دور اندیشی پر مبنی فیصلوں پر پاکستانی قوم اورپوری دنیا ان کی معترف ہے اس لئے انہیں تعصب میں لتھڑی اپوزیشن سے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے، ،کرونا کے دوران وزیر اعظم کی روزگار اورزندگی میں توازن برقرار رکھنے کی پالیسی کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے ،بجٹ کی منظوری کا مرحلہ بھی آسانی سے گزرجائے گا۔اپنے بیان میںہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست صرف منفی پراپیگنڈے اور بیان بازی تک محدود ہے۔ اور با شعورعوام اس سے بخوبی آگاہ ہیں، وقت آنے پر عوام ان کا کڑامحاسبہ کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور انشا اللہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس رفتار میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام اشاریے مثبت جارہے ہیں جو معیشت کے پھلنے پھولنے کی علامات کو ظاہر کرتے ہیں لیکن بد قسمتی سے شکست خوردہ اپوزیشن '' میں نہ مانوں '' کی رٹ لگائے ہوئے ہے۔