آئندہ بجٹ سفید پوش کیلئے خوشحالی لائے گا: میاں زاہد

لاہور (کامرس رپورٹر) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور انجمن تاجران گلشن راوری بورڈ کے صدر میاں زاہد نے کہا ہے کہ آنے والا بجٹ غریبوں، مزدوروں، کسانوں اور سفید پوش طبقہ کے لئے خوشحالی لائے گا۔ اپوزیشن کے تمام منفی ہتھکنڈے ناکام ہو چکے۔ وزیراعظم عمران خان ملک کے پسے ہوئے طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے بہترین اقدامات کر رہے ہیں۔و اسا کے ملازمین بھی اپنے محکماہ الیکشن میں اپنے لئے مخلص، باصلاحیت، ایماندار اور نڈر قیادت کا انتخاب کرین۔ جو ان کے حقوق نا بیچے، کسی کے دباؤ میں نہ آئے جس تک رسائی آسان ہو ایسی قیادت صرف مشعل یونی کے پاس موجود ہے۔ آپ سب لوگ مشعل یونین کے صدارتی امیدوار چوہدری فاروق، امیدوار، جنرل سیکرٹری، شاہد نصر، چیئرمین سعید خان و دیگر امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز واسا آفس میں مشعل یونین کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات انجمن تاجران گلشن راوی بورڈ جمیل چاند پوری، مشعل یونین کے عہدیداران اور کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ میاں زاہد کا کہنا تھا کہ مشعل یونین کی جیت یقینی ہے۔ اور مجھے یقین ہے کہ مشعل یونین کی قیادت فتح یاب ہونے کے بعد ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور ہم ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔