ڈینگی کیسز میں اضافہ تشویشناک‘ان ڈورسرویلنس بڑھا دی جائے:یاسمین راشد

لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش نہ کرنے والے اضلاع کی فہرست طلب کرلی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ کمیٹی اجلاس برائے انسداد ڈینگی مہم ہواجس میں چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم،ڈی سی لاہور مدثرریاض، سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی اوروڈیولنک کانفرنس کے ذریعے تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات نے شرکت کی۔ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اِن ڈورسرویلنس کو فوراً بڑھا دیا جائے۔ صوبہ بھرمیں ڈینگی کیسزمیں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔ڈینگی پر فوراقابوپاناہوگا۔ڈی جی ہیلتھ فوری طورپرٹی ایچ کیوز سے انسدادڈینگی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے۔ہسپتالوں میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کا سب سے پہلے ٹیسٹ کیاجاتاہے۔پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ڈینگی کے حوالہ سے سرویلنس کی سخت مانیٹرنگ کرے۔کروناکے ساتھ ڈینگی کا بھی مقابلہ کرناہوگا۔ریڈ زون میں آنے والے تمام اضلاع ڈینگی کے تدارک کیلئے سخت اقدامات اٹھائیں۔