مریم صفدر کا پارٹی مستقبل تاریک ہے:صوبائی وزیر ایکسائز
لاہور(نامہ نگار)صوبائی وزیر ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمدنے کہا ہے کہ مریم صفدر جان چکی ہے کہ اب پارٹی اس کے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔م اور ش میں دست بدست لڑائی میں مریم صفدر شکست کھاتی نظر آرہی ہے۔مریم صفدر کو پارٹی سے نکالا جا رہا ہے ۔مریم صفدر کا سیاسی مستقبل تاریک ہے ۔شہباز شریف کی نااہلی قوم اچھی طرح جانتی ہے ۔شہباز شریف کے ہاتھ سے بھی پارٹی کھسک جائے گی۔شوباز شریف اربوں کھربوں جھونکنے کے باوجود لاہور کی حالت بھی نہ بدل سکا ۔لاہور بارش کے پانی میں ڈوب جاتا تھا۔ وزیراعلی عثمان بزدار کا اڑھائی سالہ دور اقتدار پنجاب میں ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوا ۔