سی پیک پاک چین خوشحالی میں فعال کردار ادا کرے گی: حکام

اسلام آباد(اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری علاقائی ترقی اور خوشحالی میں مزید فعال کردار ادا کرے گی ،چین علاقائی تعاون کے مزید فروغ میں مصنوعات کی تجارت کے حوالے سے گوادر بندرگاہ کی حمایت کرتا ہے۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چین علاقائی تعاون کے مزید فروغ میں مصنوعات کی تجارت کے حوالے سے گوادر بندرگاہ کی حمایت کرتا ہے۔ حقائق ثابت کرتے ہیں کہ  چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف چین اور پاکستان کے عوام  کے مفاد میں ہے، تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین پاکستان اقتصادی راہداری علاقائی ترقی اور خوشحالی میں مزید فعال کردار ادا کرے گی۔ تجارت اور سامان سے متعلق علاقائی تعاون میں گوادر پورٹ کے زیادہ کردار کی حمایت کرتے ہیں۔