حکومت قیام امن میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی:مولانا امجد خان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان قائم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے لیکن حکومت شہریوں کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ،دہشت گردی کے بڑھتے واقعات حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،بلوچستان میں تبلیغی جماعت کے لوگوں پر قاتلانہ حملہ اور انھیں شہید اور زخمی کر نے کا واقعہ کھلی دہشت گردی ہے ،نااہل حکومت کی تمام تر توجہ اپوزیشن راہنمائوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر ہے حکومت اپوزیشن کی بجائے عوام کے جان ومال کے تحفظ توجہ دے ۔ حکمران عوام کے ریلیف دینے کی بجائے مسلسل تکالیف دینے میں مصروف عمل ہیں ۔موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ فاقی وزراء پریس کانفرنسوں پر وقت لگانے کے بجائے عوامی مسائل حل کر نے پر توجہ دیتے تو ڈھائی سال میں شاید ایک کام ہو جا تا لیکن صبح شام پریس کانفرنسیں ہی ان کا کام رہے گیا انہوں نے کہاکہ نام نہاد حکومت عوام کی زندگی اجیرن بنادی انہوںنے کہاکہ حکومتی دعوؤں کے برعکس معاشی صورتحال بدترین ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت ناکام پالیسیوں کی وجہ سے امیر امیرتر اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔