پنجاب آئی ٹی بورڈانفارمیشن کمشن کیلئے سنٹرلائزڈ ویب پورٹل وضع کریگا
لاہور(پ ر)شہریوں کیلئے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت معلومات کے حصول میں آسانی اور سسٹم کو پیپر لیس بنانے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ پنجاب انفارمیشن کمشن کیلئے سنٹرلائزڈ ویب پورٹل وضع کریگا۔ اس حوالے سے ارفع ٹاور میں چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب انفارمیشن کمیشن محبوب قادر نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی آپریشنز فیصل یوسف‘رجسٹرار پی آئی سی قدیر احمد‘ایڈووکیٹ الماس جوئندہ و دیگر شریک ہوئے۔چیئرمین اظفر منظور نے کہا کہ پورٹل کے قیام سے شہری معلومات حاصل کرنے کیلئے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ پنجاب کے تمام محکموں کو پورٹل پر پنجاب انفارمیشن کمیشن سے منسلک کیا جائیگا اور ایک جیسی معلومات کی بار بار تیاری‘توانائی‘ وقت اور سٹیشنری کا ضیاع روکا جا سکے گا۔