ہائی وے پٹرول مسافروں کی حفاظت کیلئے الرٹ ہے:شاہد حنیف

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول شاہد حنیف نے کہاہے کہ پنجاب ہائی وے پٹرول شاہرات پر مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پوری طرح الرٹ ہو کر فرائض سر انجام دے رہی ہے جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے نئی گاڑیوں کی فراہمی سے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کا عمل مزید بہترہوجائے گا ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے پی ایچ پی کومجموعی طور پر 47نئی گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں ۔ پہلے مرحلے میںفراہم کردہ 5گاڑیاں پہلے ہی لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر عوام کی خدمت اور حفاظت کے فرائض میں مصروف عمل ہیں جبکہ آج ملنے والی 42گاڑیاں بھی طے شدہ فارمولے اور ضرورت کے تحت ریجنز اور اضلاع میں بھجواد ی گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے پنجاب ہائی وے پٹرول کو42نئی گاڑیاں دے دی گئیں۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول شاہد حنیف کے حکم پر ایم ٹی او ہیڈ کوارٹرز نے ایم ٹی پنجاب سے 42نئی گاڑیاں وصول کیں۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول شاہد حنیف نے سی پی او میں منعقدہ تقریب میں گاڑیاں ریجنز کے حوالے کیں جن میں سے لاہور ریجن کو 04،گوجرانوالہ ریجن کو04،راولپنڈی ریجن کو 05سرگودھا ریجن کو 06فیصل آباد ریجن کو06،ملتان ریجن کو 07، بہاولپور ریجن کو 05ڈی جی خان ریجن کو05گاڑیاں دی گئی ہیں۔