پنجاب آئی ٹی بورڈ نے ای فائلنگ و آفس آٹومیشن سسٹم لانچ کر دیا

لاہور(نیوزرپورٹر)روایتی فائلوں کے نظام کے خاتمے، ریکارڈ اور دفتری امور کو کمپیوٹرائز اور پیپر لیس کرنے کیلئے ملتان کے 96 سرکاری دفاتر میں پنجاب آئی ٹی بورڈ نے ای فائلنگ و آفس آٹومیشن سسٹم لانچ کر دیا ہے۔ اس سسٹم کے تحت دفتری ریکارڈ کے ضیاع، فائلوں میں تاخیر یا کرپشن کے مواقع ختم ہو جائیں گے اور افسران کہیں سے بھی بیٹھ کر کمپیوٹر یا موبائل ایپ کے ذریعے دفتری امور آن لائن نمٹا سکیں گے،  ضروری احکامات جاری کرسکیں گے اور عملہ کی کارکردگی پر نظر رکھ سکیں گے۔ اس موقع پر پی آئی ٹی بی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کو بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں مختلف محکموں کے افسران اور سینئر سٹاف نے شرکت کی۔