شہدائے ناموس صحابہؓ کا مقدس خون رائیگاں نہیں جائیگا:مولانا عبدالرئوف

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مؤقف کی مکمل تائید و توثیق کرتے ہوئے کل 16اکتوبر جمعۃ المبارک کی ملک گیر ہڑتال کی پر زور حمایت کا اعلان کیا ہے کل جماعتی مجلس عمل کے کنوینر مولانا عبدالرؤف فاروقی ،مولانا زاہدالراشدی، عبدالطیف خالد چیمہ، ،علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، قاری زوار بہادر، ڈاکٹر فریداحمد پراچہ،مولانا عبدالرؤف ملک ،مولانا عزیز الرحمن ثانی اور حافظ حسین احمد کے مطابق ڈاکٹر مولانا محمد عادل خان اور ان کے ساتھی مقصود احمد کی شہادت پر اہل کراچی نے امن وامان قائم رکھ کر ایک مثال قائم کی ہے کہ ہمیں یہ وطن بہت عزیز ہے اور ہم امن و امان کا مسئلہ پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ مولانا عبدالرؤف فارقی نے کہا کہ علماء کمیٹی کراچی کو اعلیٰ حکام صورتحال سے بے خبر رکھے ہوئے ہے ۔