فیروزوالہ :محنت کش کے چھ کمسن بچے‘لیڈی ٹیچر اغواء
فیروزوالہ (نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ نین سکھ میں کار سواروں نے محنت کش کے کمسن چھ بچوں کو اغواء کر لیا خدانشہ بی بی نے پولیس رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس کے کمسن بچے مزمل ، آسیہ عباس، قمر عباس ، مبشر عباس اور دیگر بچے سڑک کے کنارے کھڑے تھے کہ اس دوران کارسوار آئے جنہوں نے بچوں کو اغواء کرکے زبردستی کار میں ڈال کر لے گئے۔مقدمہ درج کر لیاگیا۔علاوہ ازیں فیکٹری ایریااور فیروزوالہ کے علاقہ میں لیڈی ٹیچر سمیت تین عورتیں کواغواء کر لیا گیا ۔جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹائون میں ایک نجی سکول کی لیڈی ٹیچر (ز) گھر سے سکول گئی راستے میں نا معلوم افراد نے اسے اغواء کرلیا۔پولیس نے والد کی رپورٹ پر نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔